کرینہ سے نکاح یاپھیرے ۔۔۔ذاتی معاملہ ہے:سیف علی خان

کرینہ سے نکاح یاپھیرے ۔۔۔ذاتی معاملہ ہے:سیف علی خان
کرینہ سے نکاح یاپھیرے ۔۔۔ذاتی معاملہ ہے:سیف علی خان

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارسیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کی شادی ملتوی ہوگئی ہے اور خیال ہے کہ یہ شادی اب اس سال کے آخر میں بھارت کے بجائے لندن میں ہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فلمی جوڑے کی شادی کامہورت دسمبر کانکلاہے۔ اس سے پہلے یہ شادی 16اکتوبر کو ہونے والی تھی۔بھارتی ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ انہوں نے شادی کی کوئی تاریخ مقررہی نہیں کی تھی۔جب ان سے یہ پو چھا گیا کہ یہ شادی ہندورسوم کے تحت ہوگی یا نکاح کیاجائے گاتو سیف علی خان جواب دیاکہ انتہائی نجی معاملہ ہے اوروہ اس پر بات نہیں کرناچاہتے۔

مزید : تفریح