امریکی خلائی روبوٹ 6 اگست کو مریخ کی سطح پراترے گا

امریکی خلائی روبوٹ 6 اگست کو مریخ کی سطح پراترے گا
امریکی خلائی روبوٹ 6 اگست کو مریخ کی سطح پراترے گا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)مریخ پرزندگی کاکھوج لگانے کے لئے جدید ترین امریکی خلائی روبوٹ 6 اگست کو سیارے کی سطح پراترے گا۔جدید کیمروں اور کمپیوٹروں سے آراستہ روبوٹ کیوروسٹی گزشتہ سال نومبر میں خلا کی وسعتوں میں داخل ہواتھا۔ کیوروسٹی میں نصب آلات مریخ کی سطح پر موجود گڑھوں، چٹانوں اور فضا کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کا یہ روبوٹ مستقبل قریب میں مریخ پر انسان بردار مشن بھیجنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے گا۔ چار پہیوں والے اس روبوٹ کا وزن ساڑھے آٹھ ہزار پاو¿نڈ ہے اوراس کی تیاری پر ڈھائی ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ مریخ پر اس سے پہلے اس قدر جدید روبوٹ کبھی نہیں اترا۔ سائنسدان اسے خلائی سفر کی تاریخ میں اہم سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی