نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے:شرجیل میمن

نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے:شرجیل میمن
نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے:شرجیل میمن

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست منافقت پر مبنی ہے وہ عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے کیونکہ سب جانتے ہیں کہ شریف برادران مشکل وقت میں ملک سے بھاگ جاتے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت قربانیوں سے ملی ہے کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے ،نام نہاد احتساب کے ذریعے پیپلز پارٹی کے رہنماو ں کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری دور میں ملک میں اسلحہ سمیت منشیات کی لعنت عام ہوئی۔

مزید : کراچی