ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے:آئی جی سندھ

ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے:آئی جی سندھ
ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے:آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہاہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بنک ڈکیتی،سٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ا ن کاکہنا تھا کہ شہرمیں ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں کچھ اور عوامل بھی ہوتے ہیں۔ کراچی کے حالات ہماری بین الاقوامی تجارت سمیت دیگرعوامل پراثر اندازہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے۔ رمضان المبارک میں بھتہ خوری کے واقعات کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ لیاری میں چندجرائم پیشہ افرادہیں جن کیخلاف اطلاعات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید :

کراچی -