اپوزیشن کی مرضی پر بھی الیکشن کرائے جاسکتے ہیں:کائرہ

اپوزیشن کی مرضی پر بھی الیکشن کرائے جاسکتے ہیں:کائرہ
اپوزیشن کی مرضی پر بھی الیکشن کرائے جاسکتے ہیں:کائرہ

  

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن اپوزیشن کی مرضی پر بھی کرائے جاسکتے ہیں لیکن اگر حکومت اپنی میعاد مکمل کر لے تو بھی کوئی حرج نہیں ہو گا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے خواتین کیمپس میں نئے جمنازیم اور ڈے سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زماں کائرہ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب اپوزیشن کی مشاورت سے کیا گیا ہے اور امید ہے کے شفاف انتخابات ملک کو بہتری کی طرف لے جائے گا۔ انہوں نے یونیورسٹی میں نئے جمنازیم اور ڈے سینٹر کے قیام کو طالبات کے جسمانی تندروستی کے لئے اچھا قدم قرار دیا۔

مزید : اسلام آباد