صدارتی انتخابی قوانین میں آئین سے متصادم ترامیم کا انکشاف، زرداری کا انتخاب بھی سوال بن گیا

صدارتی انتخابی قوانین میں آئین سے متصادم ترامیم کا انکشاف، زرداری کا انتخاب ...
صدارتی انتخابی قوانین میں آئین سے متصادم ترامیم کا انکشاف، زرداری کا انتخاب بھی سوال بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی طرف سے انتخابی قوانین میں آئین سے متصادم ترامیم کا انکشاف کیاگیاہے ۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ 2007ءمیں سابق صدر پرویز مشرف نے صدر کیلئے آرٹیکل 62اور63پرپورا اُترنے کی سطر حذف کی گئی تھی جو نااہلی سے بچنے کیلئے کی گئی تھی ۔ بتایاگیاہے کہ یہ ترمیم آئین کے آرٹیکل 41کی شق2سے متصادم ہے اورصدر زرداری کا انتخاب بھی پرویز مشرف کے بنائے گئے قانون کے تحت ہی ہواتھا۔آئین سے متصادم ترامیم کے انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن پریشان ہوگیاہے کہ حالیہ ہونیوالے صدارتی انتخابات میں کس قانون کے تحت کارروائی آگے چلائی جائے ۔