میاں برادران پاکستان کی ترقی کےلئے دن رات کوشاں ہیں‘راشد بشیر سیال

میاں برادران پاکستان کی ترقی کےلئے دن رات کوشاں ہیں‘راشد بشیر سیال

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) عمران خان کو شعبدہ بازیاں اچھی نہیں لگتیں وہ ایک اچھے لیڈر ہیں اور 14 اگست ہمارا قومی تہوار ہے انہو ں نے جو سونامی کا شور مچایا ہوا ہے و ہ صرف اور صرف غیر ملکی ایجنسیوں کا فارمولا ہے پتہ نہیں یہ دنیا کو کیا دکھانا چاہتے ہیں اس طرح کے کام ہمارے ملک کی گرتی ہوئی معیشیت پر اور بھی برا اثر ڈالیں گے آج تک ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ تو بحال نہیں ہوسکی کیا سونامی کا رخ آئی سی سی کی طرف نہیں ہوسکتا اس سے بڑی کیا ذلت ہوگی ہماری قومی ٹیم دبئی کا گراﺅنڈ ہوم گراﺅنڈ کے طور پر استعمال کررہی ہے جس طر ح موجودہ حکومت کام کررہی ہے لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں ترقی ہورہی ہے لگتا ہے کہ تحریک انصاف یہ دیکھ کر گھبراگئی ہے اور وہ یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں ترقی ہو ان خیالات کا اظہار کیپ ٹاﺅن سے صدر پاکستان مسلم لیگ( ن) راشد بشیر سیال نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران ملک کی ترقی کےلئے دن رات کوشاں ہیں آہستہ آہستہ سب بحران ختم ہوجائیں گے اور اب وہ دن انشاءاللہ دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوگا ابھی ہماری حکومت کو ایک سال ہوا ہے اور ہمارے دور حکومت میں ترقی یافتہ کام ایک ریکارڈ ہیں وہ جو کہ دوسری سابقہ حکومتیں پانچ سالہ دور حکومت میں بھی نہ کرپائیں۔

مزید :

عالمی منظر -