مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،بھارت

مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370کی واپسی کا کوئی منصوبہ زیر ...

  

سرینگر (کے پی آئی)مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے دفعہ 370 کو ختم کرنے کی کوئی بھی تجویز مرکز کے زیر غور نہیں ہے، اس بات کی جانکاری لوک سبھا اجلاس کے دوران کر دی گئی۔ ترنمول کانگریس کے لوک سبھا رکن سوگوتارائے نے ایک تحریری سوال کے ذریعے حکومت سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مقبوضہ کشمیر کو خصوصی درجہ دینے سے متعلق دفعہ 370کی واپسی کا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے؟ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن ریجو نے نہیں کہا۔ ایک او ر سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے ایوان کو بتایا کہ رواں برس مئی کے مہینے تک جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحدوں پر جنگجووں کی طرف سے دراندازی کی43کوششیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2013میں یہ تعداد 277رہی جبکہ سال2012میں ایسے 264واقعات پیش آئے۔ وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ رواں سال 11جولائی تک کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج کے ہاتھوں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے 42واقعات رونما ہوئے ۔ کرن ریجی جو نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ ہند پاک سرحدوں سے فوجی انخلاعمل میں لانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

مزید :

عالمی منظر -