حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لئے خصوصی اقدامات کرے
ہیلو پارے پارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہوں گے ، دوستو خبریں ہیں کہ لاہور سمیت ملک بھر میں بدترین لوڈ شیڈنگ،سحری و افطاری میں بھی اندھیرے کا راج ، روزے دار پریشان ہو گئے ، بچے گرمی سے بلک گئے سسک گئے ، تاہم خبر تھی کہ وزیر اعظم پاکستان جناب نواز شریف نے بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ، لیکن تاحال لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ آسکی،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے پریس کانفرنس میں قوم سے معذرت کر لی اور کہا کہ ہم بجلی نہیں دے سکتے۔ عوام بارش کی دعا مانگیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے ایسے وعدے نہیں کر نا چاہتے جو کل کو ان کے گلے پڑ جائیں اور انہیں اور حکومت کو شرمندگی اٹھانا پڑے، تاہم خواجہ آصف نے پاکستانی قوم کو یقین دلایا کہ عید کے تین روز بجلی نہیں جائے گی ،چلو کچھ تو اچھی خبر بھی ملی پاکستانی قوم کو عید پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی ،بہر حال دیکھا جائے تو یقیناًلوڈ شیڈنگ ایسی بلا ہے، جس نے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے ،عوام کو بے چین کیا ہوا ہے، جی ہاں لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ۔
دن ہو یا رات ، صبح ہو یا شام ،کوئی بھی وقت ہو ، عوام لوڈ شیدنگ سے ہمہ وقت محظوظ و لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں اور ایسے عالم میں اعلیٰ حکمرانوں اور واپڈا افسران کو کوسنے بھی خوب دیتے نظر آتے ہیں، جی ہاں اس میں کو ئی شک و شبہ نہیں کہ لوڈ شیدنگ نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں ، جی ہاں چھوٹے بڑے ، بچے جوان سب ہی لوڈشیڈنگ سے تنگ بھی ہیں اور نبرد آزما بھی ہیں، تاہم اگر دیکھا جائے تو لوڈ شیڈنگ زرداری حکومت کا تحفہء خاص ہے، جس کے ثمرات آج بھی پاکستانی عوام اور حکمران بھگت رہے ہیں ، جی ہاں یہ حقیقت ہے کہ لوڈشیڈنگ سابقہ ادوار حکومت کے تحفے ہیں ، پہلے بھی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لیکن اتنی شدت سے نہیں ہوئی جتنی گزشتہ چار پانچ سالوں سے ہو رہی ہے، جی ہاں یقیناًیہ لوڈشیڈنگ کی بلا سابقہ حکمرانوں کے وہ تحفے ہیں جو عوام کو دیئے گئے ، اور شائد لوڈ شیڈنگ بھی عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی ہار کی بڑی وجہ بنی۔
سابق حکومت نے بھی عوام کو لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں ذلیل و خوار کئے رکھا، بہر حال اب بھی موجودہ حکومت جن گوناں گوں مسائل سے لڑ رہی ہے ،ان میں سے ایک لوڈ شیڈنگ بھی ہے اور یقیناًحکومت لوڈ شیڈنگ کے بحران پر قابو پانے کے لئے اقدامات تو کر رہی ہے، لیکن ہمارے بہت سے دوست کہہ رہے ہیں کہ حکومت اولین ترجیحات پر لوڈشیڈنگ کے معاملے پر قابو پانے کے لئے فوری اور خصوصی اقدامات کرے، تاکہ سابقہ حکومت کے پیدا کردہ بجلی بحران سے عوام کو نجات دلائی جا سکے، بہر حال بہت سے دوستوں کو یہ یقین ہے کہ راتوں رات مسائل حل نہیں ہوتے، اسی لئے بجلی بحران کو بھی حل کرنے میں وقت لگے گا، لیکن حکومت بجلی بحران پر جلد قابو پالے گی ، بہر حال دیکھنا یہ بھی ہے کہ موجودہ حکومت کب تلک عوام کو عذاب لوڈ شیڈنگ سے نجات دلا سکے گی اور کب ایسا ہو سکے گا۔ یہ بات بھی وقت ہی بتائے گا ، اور سیانے کہتے ہیں کہ آگے کا حال تو ہمارا رب ہی بہتر جانتا ہے اس لئے ہم مزید کچھ نہیں کہہ سکتے، بس اتنا ہی کہہ سکتے ہیں کے آگے کا حال بھی واللہ ہو اعلم بالصواب۔۔۔ بہرحال دوستو! اجازت چاہتے ہیں، لیکن اس نیک خیال کے ساتھ کہ اللہ کرے حکومت جلد از جلد بجلی بحران پر قابو پا کر عوام کو خوشیاں فراہم کر سکے۔آمین ثم آمین