سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا۔پندرہ رکنی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑ ی 17 جولائی کو رپورٹ کریں گے۔ اور اگلے روز ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کیمپ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔وقار یونس اور قومی ٹیم کے اسپین بولنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد نے پہلے ہی اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔گرانٹ فلاور کی ذمے داری سب سے اہم ہوگی کیوں کہ پاکستانی ٹیم گذشتہ کئی سالوں سے بیٹنگ کے شعبے میں مشکلات سے دوچار ہے۔وہ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔گرانٹ فلاور اس سے قبل بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ رہ چکے ہیں۔دونوں غیر ملکی کوچز لاہور میں پاکستانی ٹیم کے تر بیتی کیمپ سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے اور پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا کا دورہ کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -