قومی انڈر 12 فٹ بال ٹیم ایشین یوتھ فٹ بال فیسٹا میں شرکت کرے گی

قومی انڈر 12 فٹ بال ٹیم ایشین یوتھ فٹ بال فیسٹا میں شرکت کرے گی

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کہا ہے کہ قومی انڈر 12 فٹ بال ٹیم 2014 ایشین یوتھ فٹ بال فیسٹا میں شرکت کرے گی۔ ایشین یوتھ فٹ بال فیسٹا 8 سے 11 اگست تک جنوبی کوریا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشل کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب کےلئے گزشتہ ہفتے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا جس میں باصلاحیت ینگسٹرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔

 ان کا کہنا ہے حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -