میڈریہ انٹرنیشنل اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج سے پرتگال میں شروع

میڈریہ انٹرنیشنل اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج سے پرتگال میں شروع

  

 لندن( نیٹ نیوز) 5ہزار ڈالر کی انعامی رقم والا میڈریہ انٹرنیشنل اوپن سکواش ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا ۔ 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کی مےزبانی پرتگال کرے گا ۔ اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ڈیکن جیمز کو ٹاپ سیڈ رکھا گیاہے ۔ ٹورنامنٹ کے مین ڈرا میں 12 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے ۔ 17 جولائی کو ٹورنامنٹ میں راﺅنڈ ون کے میچز کھیلے جائیں گے ۔ کوائٹرفائنل میچز 18جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ سیمی فائنل اور فائنل میچز 19 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ اس ایونٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں آخری مراحل مےں داخل ہوچکی ہےں اور امید ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہونگے جس سے شائقین سکواش کو اچھی تفریح بھی میسر آئے گی ۔ انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد سکواش کو فروغ دینا ہے ۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -