جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا پلان دس سال پر محیط ہے ، جرمن کوچ

جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا پلان دس سال پر محیط ہے ، جرمن کوچ

  

 برلن( نیٹ نیوز) کوچ یوا خم لیونے 24 سال بعد جرمنی کو عالمی چیمپئن بنادیا۔ ان کا جرمنی کو ورلڈ چیمپئن بنانے کا پلان دس پر محیط ہے۔ انہوں نے10سال تک ٹیم کو گولڈن جنریشن بنانے اورنئے نوجوان کھلاڑیوں کا مستقبل روشن کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ کوچ لیو نے 2004 میں جرگین کلنزمین کے اسسٹنٹ کے طور پر ٹیم کو جوائن کی۔ جرمنی نے 2006ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی اس کےب عد کوچ جرگین کلنز مین اپنے سے عہدے سے سبکدوش ہوگئے اور ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری لیو نے لے لی۔ جرمنی کی ٹیم 2008 یورو کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔2010ورلڈ کپ میں جرمنی نے ایک بار پھر تیسری پوزیشن حاصل کی اور2012 یوروکپ میں جرمنی کی ٹیم سیمی فائنلسٹ رہی۔ اس وقت ناقدین نےجرمنی کے کوچ لیو پر انگلیاں اٹھائیں کہ ان کی کوچنگ میں ٹیم کبھی عالمی چیمپئن بن سکے گی۔2014 فیفاورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جرمنی نے میزبان برازیل کیخلاف 1-7 سے تاریخی کامیابی حاصل کی ۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -