فلپائن ، سمندری طوفان سے 10ہلاک ، ڈیڑھ لاکھ محفو ظ مقامات پر منتقل

فلپائن ، سمندری طوفان سے 10ہلاک ، ڈیڑھ لاکھ محفو ظ مقامات پر منتقل

  

                           منیلا (اے پی پی) فلپائن میں سمندری طوفان رماسن دارالحکومت منیلاکے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کے نتیجہ میں 10افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد دارالحکومت کے سرکاری اور غیرسرکاری دفاترسمیت کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔ سمندری طوفان کے باعث کئی گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ درخت جڑوں سے اکھڑ کر سڑکوں پر گرنے کے بعد ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حکام کے مطابق ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -