بلائنڈ کرکٹ کونسل سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان 21 جولائی کو کریگی

بلائنڈ کرکٹ کونسل سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان 21 جولائی کو کریگی

  

 اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان 21 جولائی کو کرے گی۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں پہلی مرتبہ 4 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔کونسل کے حکام کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل مجموعی طور پر18 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دے گی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کیلئے قومی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے ناموں کی منظوری دےدی ہے۔ حکام کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں 4 کھلاڑی، بی میں 4 اور سی کیٹیگری میں 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن کو بالترتیب ماہانہ 12 ہزار، 10 ہزار اور 9 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -