مانچسٹر یونائٹڈ کا مہیلا جے وردھنے کو زبردست خراج تحسین
اولڈ ٹریفورڈ( نیٹ نیوز)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین مہیلا جے ورھنے صرف کرکٹ کی دنیا میں اعلی مقام نہیں رکھتے بلکہ وہ فٹبال کی دنیا میں مقبول ہیں۔انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سابق کپتان جے وردھنے کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے مہیلا جے وردھنے کی 37ویں سالگرہ پران کی اور سری لنکن ٹیم کے دیگر کھلا ڑیوں کی اولڈ ٹریفورڈ میں مانچسٹر کے ہیڈکوارٹر پر لی گئی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دی گئی ہے اور ساتھ ہی نیک خواہشا ت کا ظہارکیا گیا ہے۔جس سے 21ہزار لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے تصویر کو آگے بڑھایا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جے وردھنے کے شاندار کیرئیر پر انھیں مبارک باد دی ہے۔واضح رہے مہیلا جے وردھنے نے اپنی37ویں سالگرہ ساتھی کھلاڑ یوں کے ساتھ مانچسٹر یونا ئیٹڈ میں منائی تھی جس کا انتظام ان کی بیگم نے کیا تھا۔جہاں پرجے وردھنے کو کلب کے سابق اسٹار کھلاڑی ریان گگز کے دستخطوں والی شرٹ بھی تحفے کے طور پر پیش کی گئی تھی۔