اہل ثروت سے امداد کی اپیل

اہل ثروت سے امداد کی اپیل

  

مکرمی! میری تمام اہل اسلام سے درد مندانہ اپیل ہے کہ مَیں بہت زیادہ غریبہوں،محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں۔ میرا کوئی سہارا وسیلہ نہیں اور نہ ہی میرا کوئی کمانے والا ہے۔بچے چھوٹے ہیں، جو زیر تعلیم ہیں، مَیں نے اپنی حافظ قرآن پاک قاریہ بیٹی کی شادی عید مبارک کے بعد طے کی ہے۔غربت اورتنگ دستی سے دوچار ہوں، اپنی بیٹی کی رخصتی کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکتا۔میرے پاس بیٹی کو دینے کے لئے کوئی چیز نہیں۔ماہ رمضان مبارک جو رحمتوں برکتوں والا ہے،اس ماہ میں غریب بندہ کی مدد فرمائی جائے۔اہل اسلام خدا ترس رحم دل بنی کے پیاروں سے اپیل ہے کہ مجھے زکوٰة ، فطرانہ ، قرض حسنہ عطا فرمائیں۔ مَیں آپ کی نظر کرم کا مستحق ہوں۔ بہت پریشان حال ہوں۔میرا اللہ اور نبی پاک کے علاوہ کوئی سفارشی نہیں، جہیز کا سامان راشن کپڑے جو مناسب اہل اسلام مخیرحضرات میری مدد فرمائیں۔میری بیٹی کا گھر آباد فرما دیں۔ساری زندگی دعائیں دیتا رہوں گا۔

(حاجی ظہور احمد کچی آبادی،شادمان مارکیٹ لاہور،فون 0305-6758912)

مزید :

اداریہ -