لاہور لائنز کو بھارت میں چیمپئنز لیگ میں شرکت کا پروانہ مل گیا

لاہور لائنز کو بھارت میں چیمپئنز لیگ میں شرکت کا پروانہ مل گیا

  

کراچی(آن لائن) پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن لاہور لائنزستمبر میں بھارت میں ہونے والی چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڑ کو بی سی سی آئی کی طرف سے باضابطہ طور پر دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ایونٹ میں بھارت کی4جنوبی افر یقا ور آسٹریلیا کی2،2،پاکستان،ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اوار نیوزی لینڈ کی 1،1ٹیم شرکت کرے گی۔لاہور لائنز سے قبل پاکستان کی ڈومیسٹک چیمپئن ٹیمیں سیالکوٹ اسٹالینز اور فیصل آباد وولوز بھی چیمپئنز لیگ میں شرکت کرچکی ہیں۔    

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -