گنگولی نے خود کو ٹنڈولکر سے بڑا باؤلر قرار دے دیا
لندن ( نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے اپنے آپ کو سچن سے بہتر باؤلر قرار دے دیا ۔ ایک شو میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سچن کی ان کے زیادہ وکٹیں ہیں لیکن انہوں نے جو بھی وکٹیں حاصل کیں ہیں وہ ہوم گراؤنڈ کی پیچز پر حاصل کیں ہیں جو اسپن باؤلرز کو سپورٹ کرتیں ہیں۔ گنگولی نے کہاکہ کاش وہ بھی اسپن باؤلنگ کے گر سیکھ سکتے اور آج وکٹوں میں سچن سے آگے ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ سچن سے بہتر باؤلر تھے اور آج بھی اس بات پر قائم ہیں ۔ خیال رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے دوران ایک بخث کا اہتمام کیا گیا جس میں سارو گنگولی کے ساتھ ساتھ راہول ڈریوڈ نے بھی شرکت کی ۔ اس شو کے کمنٹیٹر ہارشا بوگلے تھے جنہوں نے یہ کہ کر گنگولی کے جذبات کو چھیڑنے کی کوشش کی کہ سچن کی وکٹیں گنگولی سے زیادہ ہیں جس پر گنگولی نے فوری طورپر اس کا جواب دیا اور کہاکہ سچن نے یہ وکٹیں بھارتی کی اسپن وکٹوں پر حاصل کیں ہیں۔