مصباح الحق ورلڈ کپ میں قیادت کیلئے بہترین چوائس ہیں،ظہیر عباس

مصباح الحق ورلڈ کپ میں قیادت کیلئے بہترین چوائس ہیں،ظہیر عباس

  

اسلام آباد (اے پی پی) سابق مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ آئندہ سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ یہ سیریز میگا ایونٹ کی تیاری میں مددگار ثابت ہوںگی۔ نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصباح الحق پوری ٹیم میں سب سے فٹ اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور وہ بیٹنگ میں تسلسل کے ساتھ کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مصباح الحق ورلڈ کپ میں قیادت کےلئے بہترین چوائس ہیں اور انہیں میگا ایونٹ تک بطور کپتان برقرار رکھنا چاہئے۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کو سری لنکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز پر بھی توجہ مرکوز رکھنی چاہئے، ان ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں متوازن ٹیم کا انتخاب کرنا چاہئے جس میں تجربہ کار اور نئے کھلاڑی شامل ہوں۔ ظہیر عباس نے مزید کہا کہ اگرچہ پاکستان کی کرکٹ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس کے باوجود ہماری ٹیم ورلڈ کپ کی فیورٹس میں شامل ہوگی۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -