آسٹریلیا اور بھارت اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ ڈرا
برسبین( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔ ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے اور آخری روز آسٹریلیا اے کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 202 رنز بنائے۔ فلپ ہیوز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایلیکس ڈولن 91 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 501 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔