آسٹریلوی سوئمرسلویان کا فٹنس مسائل پر ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی سوئمرسلویان کا فٹنس مسائل پر ریٹائرمنٹ کا اعلان

  

سڈنی( نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے ٹرپل اولمپک اور سابق ورلڈ چیمپئن سوئمر ایمون سلویان نے فٹنس مسائل سے تنگ آکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 28 سالہ سوئمر نے کندھے کی انجری کے باعث رواں ماہ گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں ایمون سلویان نے کہا کہ انہیں بہت سی انجریز کا سامنا ہے جن سے چٹھکارا حاصل کرنا آسان نہیں، انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ 2016 ریو اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کروں مگر میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا افسوس رہے گا۔ واضح رہے کہ ایمون سلویان 50 اور 100 میٹر فری سٹائل میں ورلڈ چیمپئن رہ چکے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں تین بار اولمپکس گیمز میں حصہ لیا اور مجموعی طور پر تین میڈل حاصل کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -