اسافا پاﺅل اورشیرون سمپسن کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت

اسافا پاﺅل اورشیرون سمپسن کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت

  

لوزان ( نیٹ نیوز)کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے جمیکا کے سابق ورلڈ چمپیئن ایتھلیٹ اسافا پاﺅل اورشیرون سمپسن کو کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ پاﺅل اور سیمپسن کو جمیکا کی اینٹی ڈوپنگ ڈسپلنری کمیٹی نے 2013میں جمیکن ورلڈ چمپیئنز کے ٹرائیلز میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈیڑھ سال کی پابندی عائد کردی تھی۔پاﺅل اور سمپسن نے اس فیصلے کوکھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا تھا ، عالمی ثالثی عدالت نے دونوں کی سزا میں چھے مہینے کی کٹوتی کردی جبکہ ان کی سزا پوری ہونے پر کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ چند ہفتے قبل کیا گیا تھا۔

جمیکن اتھلیٹ پاﺅل نے100میٹر دوڈ میں ریکارڑ بنا یا تھا جبکہ سمپسن نے2008کے اولمپک میں سو میٹر کی دوڈ میں سلور میڈل حاصل کیاتھا۔    

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -