قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 22 اگست کو روس روانہ

قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 22 اگست کو روس روانہ

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی جوڈو ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 22 اگست کو روس روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے بتایا کہ ورلڈ جوڈو چیمپیئن شپ آئندہ ماہ 23 سے 31 اگست تک روس میں کھیلی جائے گی جس کے لئے ٹیم کا علان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو این او سی کے لئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ برازیل میں ہونے والے اولمپکس گیمز کے لئے یہ کوالیفائنگ راﺅنڈ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -