سوئمر بسمہ خان کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا

سوئمر بسمہ خان کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا

  

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)سوئمر بسمہ خان کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب پورا ہو گیاہے،نو سال پہلے سوئمنگ کا آغاز کرنے والی تیراک اب بارہ برس کی عمر میں گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں اپنا انٹرنیشنل ڈبیو کریں گی۔بچپن سے ہی سوئمنگ کرنے کا پھل اس صورت میں ملا کہ بسمہ خان پاکستان سوئمنگ ٹیم میں منتخب ہو گئیں، وہ 23 جولائی سے شروع ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گی۔ بسمہ خان اولمپئین کرن خان کی چھوٹی بہن ہیں۔ کرن خان نے بھی 2002 کے کامن ویلتھ گیمز میں ڈبیو کیا تھا۔وہ ملکی سطح پر جونئیرز کے تمام ریکارڈز اپنے نام کر چکی ہیں۔ اب بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔بسمہ خان کا ایک خواب تو پورا ہو گیا۔ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی بہن سے بڑی سوئمر بنیں جنہیں دیکھ کر انہوں نے سوئمنگ کا آغاز کیا۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -