انگلینڈ کا بھارت کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز میں پلڑا بھاری

انگلینڈ کا بھارت کے خلاف باہمی ٹیسٹ سیریز میں پلڑا بھاری

  

اسلام آباد(اے پی پی)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش ٹیم کو مجموعی طور پر 30 سیریز میں سے 17 میں فتوحات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 1932ءسے اب تک مجموعی طور پر 30 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں جن میں انگلش ٹیم چھائی ہوئی ہے، انگلینڈ نے 17 سیریز میں کامیابی حاصل کیں جبکہ بھارتی ٹیم 9 میں فتح یاب رہی اور چار سیریز بے نتیجہ رہیں۔

بھارتی ٹیم انگلینڈ میں 16 ٹیسٹ سیریز کھیل چکی ہے جس میں میزبان ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے، انگلش ٹیم نے 11سیریز جیتیں۔

 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -