دورہ آسٹریلیا اور ایشن گیمز کیلئے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ آسٹریلیا اور ایشن گیمز کیلئے ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان

  

  لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا اورکوریا میں ہونے والی 17 ویں ایشیئن گیمز کے لئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ۔دونوں ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی ثنا میر کو سونپی گئی ہے جبکہ بسمہ معروف نائب کپتان ہونگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 15 اگست سے 6ستمبر تک ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے لئے14 رکنی ٹیم میں ثنا میر ، بسمہ معروف، سیدہ نین فاطمہ عابدی،سدرہ نواز(وکٹ کیپر ) ،ندا راشد،جویریہ ودود،اسماویہ اقبال ،مرینہ اقبال،عالیہ ریاض ،کانتا جلیل،سمعیہ صدیقی،ماہم طارق،ثانیہ اقبال اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ رابعہ شاہ،ناہیدہ خان،سدرہ امین،انعم امین اور ارم جاوید کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔سیریز کی تیاریوں کے لئے ٹیم کا تربیتی کیمپ 5 سے 14 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لگایا جائے گا۔ اسطرح کوریا میں ہونے والی 17 ویں ایشیئن گیمز کے لئے قومی وویمن کرکٹ ٹیم میں ثنا میر ، بسمہ معروف سیدہ نین فاطمہ عابدی،سدرہ نواز (وکٹ کیپر )،ندا راشد ،جویریہ ودود،اسماویہ اقبال ،مرینہ اقبال،عالیہ ریاض،کائنات امتیاز،سمیعہ صدیقی، کانتا جلیل ثانیہ اقبال،انعم امین اور سعدیہ یوسف شامل ہیں جبکہ رابعہ شاہ،ماہم طارق،ارم جاوید اور ناہیدہ خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -