نامور اداکار البیلا کی 10ویں برسی آج منائی جائےگی

نامور اداکار البیلا کی 10ویں برسی آج منائی جائےگی

  

 لاہور ( این این آئی) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار البیلا کی 10ویں برسی آج ( جمعرات ) کو منائی جائے گی ۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے فلمی حلقوں میں اس عظیم اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔اسٹیج ٹیلی ویژن اورفلمی دنیا کے نامور مزاحیہ اداکار البیلانے ستر کی دہائی میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا البیلا اپنی مخصوص جسمانی حرکات و سکنات سے مزاح پیدا کرنے میں یکتا تھے۔البیلا نے متعدد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں بھریا میلہ اچاناں پیارد ابدنام عشق نچاوے گلی گلی اور با جی قابل ذکر ہیں ۔

حاجی البیلا نے اسٹیج ڈراموں اور فلموں کے علاوہ ٹی وی ڈراموںمیں بھی کام کیا ۔ معروف کامیڈین اور اداکار البیلا17جولائی 2004 ءکو 63برس کی عمر میں دل کے دورے کے باعث انتقال کر گئے تھے ۔

مزید :

کلچر -