جنوبی کوریا:بیروزگاری کی شرح میں کمی

جنوبی کوریا:بیروزگاری کی شرح میں کمی

  

سیﺅل (اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ جون کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 3.7 فیصد تھی جو جون کے دوران 3.6 فیصد کی سطح پر آگئی۔ جون کے دوران روزگار کے 398000 مواقع پیدا ہوئے جبکہ پچھلے سال یہ شرح 386000 تھی۔جن شعبوں میں روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوئے ان میں پیداوار، صحت، سوشل ویلفیئرسروس، ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹس، تعلیم اور انفارمیشن سروس کے شعبے نمایاں تھے۔

مزید :

کامرس -