فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ کا سکرپٹ دل کو چھونے والا ہے،عمران ہاشمی

فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ کا سکرپٹ دل کو چھونے والا ہے،عمران ہاشمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ کی عکسبندی سے قبل فلم کا سکرپٹ خود ہدایتکار مہیش بھٹ کی زبانی سننا چاہیں گے۔ اداکار عمران ہاشمی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم ”ہماری ادھوری کہانی“ کا سکرپٹ انتہائی دلچسپ اور دل کو چھونے والا ہے وہ اس فلم میں کام کرنے سے قبل فلم کا سکرپٹ ہدایتکار مہیش بھٹ کی زبانی سننا چاہیں گے ۔
تاکہ بہتر طریقے سے اپنے کردار کو سمجھ کر نبھا سکیں۔ فلم کی ہدایات موہت سوری نے دیں۔ ہماری ادھوری کہانی کی دیگر کاسٹ میں ودیا بالن اور را ج کمار راﺅ نے دی ہے۔ فلم کی عکسبندی 16 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -