رمضان المبارک کی وجہ سے سادگی سے آج سالگرہ مناﺅں گی،میگھا

رمضان المبارک کی وجہ سے سادگی سے آج سالگرہ مناﺅں گی،میگھا
رمضان المبارک کی وجہ سے سادگی سے آج سالگرہ مناﺅں گی،میگھا
کیپشن: pic

  

لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف ماڈل ،پرفارمرو اداکارہ میگھا نے کہا ہے کہ میں رمضان المبارک کی وجہ سے گھر والوں کے ہمراہ آج انتہائی سادگی سے اپنی سالگرہ مناﺅں گی۔عید کے بعد میں اپنے دوستوں کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹوں گی۔میگھانے بتایا کہ میں ہر سال شاندار طریقے سے اپنی سالگرہ کا جشن مناتی ہوں ۔میری سالگرہ کی تقریب میں شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ نامور ماڈلز بھی شریک ہوتی ہیں۔میں بہت خوش نصیب ہوں جس نے شوبز میں عزت،دولت اور شہرت تینوں کمائے ہیں۔

مزید :

کلچر -