مسلم لیگ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ دینے پر تحریک التواء

مسلم لیگ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں نہ دینے پر تحریک التواء

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ق) نے سرگودھا میں 1690لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ دیئے جانے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی (ق) لیگ پنجاب کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی اور ایم پی اے عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کروائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز پر ظلم بند کرے اور انہیں عید سے قبل واجبات ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز کے معاملے میں حکومت تعصب ختم کرے اور انہیں باقاعدگی سے تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ وہ احسن طریقہ سے اپنے اور اپنے گھر والوں کی دیکھ بھال کرسکیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -