فلسطین میں اسرائیلی جارحیت،ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت،ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے

  

لاہور( سٹاف رپورٹر)اسرائیل کی طرف سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معصوم انسانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانے کے خلاف ملک بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ریلی اور احتجاجی مظاہروں میں مردو خواتین اور بچوں بوڑھے افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرے کے شرکاءنے ہاتھوں میں کتبے ،پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف سخت نعرے درج تھے جبکہ اقوام متحدہ کو فیصلوں پر عملدرآمد کروانے پر زوردیا گیا اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کی ظلم و بربریت کے کے خلاف یکجاآواز اٹھائیںاحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں جماعت اسلامی ،سنی تحریک ،ادارہ صراط مستقیم ،جمعیت علماءپاکستان سمیت دیگرمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام کئے گئے پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صد رمولانا محمدمجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی بربریت نے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑادی ہیں ،آج انسانی حقوق کے علمبردار کیوں خاموش ہیں ،بیرونی فنڈنگ پر چلنے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں ،یہود ونصاریٰ کا مسلمانوں کے خلاف تعصب کھل کرسامنے آگیا ہے ،مسلم ممالک کے حکمرانوں جاگو فلسطین میں مسلمانوں پر یہودی بمباری کرکے معصوم بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو قتل کررہے ہیں اگر تم اب بھی خواب غفلت سے نہیں جاگے تو مسلم اُمہ اور تاریخ کبھی تمہیں معاف نہیں کرینگی۔ حکومت پاکستان سفارتی سطح پر فلسطین کے مسلمانوں کےلئے آواز بلند کرئے ،اسلام کا قلعہ اور ایٹمی قوت ہونے کے ناطے پاکستان مسلم ممالک پر ہونے والے ظلم و مظالم پر آواز اٹھائے امریکہ کا فکا گھناﺅنہ چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے امریکہ کی سپورٹ پر اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر دہشتگردی کررہا ہے ۔

۔،دین سے دوری کی وجہ سے یہود ونصایٰ آج مسلمانوں پر غالب ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر فلسطینیوں کے بچے اور بوڑھی مائیں اور عالم اسلام خصوصاً عرب حکمرانوں کو پکار پکار کر تھک گئے ہیں اور عربوں کو غیرت دلاتے دلاتے انکی آنکھوں کے آنسوں بھی خشک ہوگئے ہیںلیکن انکوکوئی غیرت نہیں آرہی ۔ دریں اثناءجماعت اسلامی ،ادارہ صراط مستقیم اورجمعیت علماءپاکستان نے بھی احتجاجی مظاہرے کئے اور اسرائیلی بربریت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -