پنجاب حکومت جلد از جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے،اراکین اسمبلی
لاہور (نمائندہ خصوصی )حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین،باو¿اختراورچودھری شہبازنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد ازجلدبلدیاتی الیکشن کروانا چاہتی ہے لیکن اس حوالے سے کیس عدالت میں موجود ہے لہذا جیسے ہی عدالت سے فیصلہ آجائے گا مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے انقعاد کویقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوایس ایڈ کے تعاون سے ڈیولیشن ٹرسٹ فارکمیونٹی ایمپاورمنٹ ( ڈی ٹی سی ای ) نے آئین کے آرٹیکل A 140کے نفاذ اورپنجاب کے مختلف اضلاع سے عوام کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز،سیٹزن ڈیمانڈزپر ایک مشاورتی اجلاس میں کیاڈیوس روڈ پرواقع ایک مقامی ہوٹل میں منعقد اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ممبران کے علاوہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ نجیب اسلم ،ڈی ڈی اوسوشل ویلفیرمحمد عارف ،واہگہ ٹاو¿ن کے ٹی اوپی محمد سلیم ،مسلم لیگ (ن) وویمن ونگ لاہورکی جنرل سیکریٹری کنول لیاقت ،معروف قانون دان لیاقت علی اعوان ایڈووکیٹ سمیت مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اجلاس کے شرکاءکو( ڈی ٹی سی ای )کے چیف آپریٹنگ آفیسراظہربشیرملک نے آرٹیکل A 140کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں کیے جانے والے سیمینارزاورورکشاپس اوروہاں سے آنے والی سیٹزن ڈیمانڈز کے بارے میں آگاہ کیا ممبران پنجاب اسمبلی نے اجلاس کے شرکاءکویقین دہانی کرائی کہ پنجاب کے مختلف اضلا ع سے موصول ہونے والی لوگوں کی سفارشات میں سے بیشتر کوبلدیات کے قانون میں شامل کرلیا جائے گا۔