14اگست کو نوجوانوں کا سمندر اسلام آباد کی طرفرواں دواں ہو گا،فرخ مون

14اگست کو نوجوانوں کا سمندر اسلام آباد کی طرفرواں دواں ہو گا،فرخ مون

  

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو پورے ملک سے پی ٹی آئی کے نوجوانوں کا سمندراسلام آباد کی طرف رواں دواں ہوگا اوراگرحکومت کی طرف سے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تواس کے ذمہ داربھی خود نام نہاد جمہوریت کے چیمپین ہی ہوں گے کیونکہ ہم اپنا حق پچھلے ایک سال سے پرامن اورجمہوری طریقے سے مانگ رہے ہیںاورپی ٹی آئی کے جلسے ہمیشہ پرامن ہوتے ہیں جس میںمائیں ،بہنیں ،بیٹیاں بھی شامل ہوتی ہیں اورایک پتا بھی نہیں ٹوٹتا ان خیالات کا اظہارانہوں نے چودہ اگست کے آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں کے اعزازمیں دیئے گئے افطارڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا

فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ چیرمین عمران خان کے چودہ اگست کے آزادی مارچ کے اعلان نے وزیراعظم ہاو¿س،رائے ونڈ کی دیواریں ہلادیں ہیںاورآزادی مارچ سے پہلے ہی حکومتی وزرا معافیاں مانگنا شروع ہوگئے ہیں اورجب پورا الیکشن آڈٹ ہوگا تو پھرپوری مسلم لیگ (ن) اورپنکچرلگانے والے بھی قوم سے معافیاں مانگیں گے ۔

روپوٹر) ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -