حکومت کا اپنی حج پالیسی سے انحرافعازمین کے لئے نقصان دہ ہے،فرید پراچہ

حکومت کا اپنی حج پالیسی سے انحرافعازمین کے لئے نقصان دہ ہے،فرید پراچہ

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ حکومت پاکستا ن کا اپنی مقررہ حج پالیسی سے انحراف کی وجہ سے حج آپریشن لیٹ ہونے اور متعدد عازمین کے فریضہ حج سے محروم ہونے کا خدشہ موجودہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی مقررہ سرکاری حج کوٹہ سے 8 ہزار عازمین حج کم گئے تھے۔

 اس سال حکومت پاکستان بروقت اپنی استعداد کا اعلان کرے تاکہ سرکاری اسکیم میں حج نہ کرسکنے والے پرائیوٹ حج آپریٹرز کے ذریعے فوری طور پر اپنا بندوبست کر سکیں ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بعد تو حج آپریشن شروع ہو جاتاہے لیکن حکومت عدلیہ کو ہی مطمئن نہیں کر سکی جس کی وجہ سے سرکاری سکیم ناکام ہو سکتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت اپنے معاہدات کی پابندی کرے اور حج آپریشن بروقت شروع کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -