حکومت ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریقہ علاج کی سرپرستی کرے،وسیم اختر

حکومت ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریقہ علاج کی سرپرستی کرے،وسیم اختر

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے ہومیوپیتھی طریقہ علاج کے حوالے سے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیہومیوپیتھی اور طب یونانی طریقہ علاج کے حوالے سے جمع کروائی جانے والی قرار دادمیں کہا گیا ہے کہ”حکومت ہومیوپیتھی اور طب یونانی طریقہ علاج کی سرپرستی کرے ہومیوڈاکٹر اورحکماءکی آسامیوںمیںاضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ سروس سٹرکچر بنائے تاکہ ان دوطریقہ ہائے علاج سے عوام الناس کوخاطرخواہ فائدہ پہنچ سکے علاوہ ازیں میڈیاکوجاری کردہ بیان میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ ملک کی ایک بہت بڑی تعداد ہومیوپیتھی اور طب یونان کے علاج پر بھروسہ کرتی ہے اور دن بدن اس تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے جن سے ان شعبہ جات سے وابستہ افراد کی مشکلات میں نمایاں کمی واقع ہوسکے گورنمنٹ ہسپتالوں میں ان کو مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کا اہتمام بھی کیاجاناچاہئے ہومیوپیتھی اور طب یونانی آسان،مفید اور سستاذریعہ علاج ہے جس کی حکومت کی جانب سے سرپرستی کی جانی چاہیے تاکہ لوگوں کوگھرکی دہلیزپرصحت کی بہترین سہولیات میسر آسکیں۔   

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -