غزوہ بدر اوّل سے آخر تک عشق رسول ﷺ کی داستان ہے،اشرف جلالی

غزوہ بدر اوّل سے آخر تک عشق رسول ﷺ کی داستان ہے،اشرف جلالی

  

لاہور(سٹاف رپورٹر )سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ غزوہ بدر اوّل سے لیکر آخر تک عشق رسول ﷺ کی داستان ہے یہ اصحاب رسول ﷺ کی وفا شعاری کا بیّن ثبوت ہے غزوئہ بدر غلبہ حق کے نصاب کی درسگاہ ہے دین کی سر بلندی کی خاطر جدوجہد کرنے والوں کو قیامت تک کیلئے غزوئہ بدر سے حرارت ملتی رہے گی

۔ اس جنگ نے یہ ثابت کردیا کہ اسلام دبنے کیلئے نہیں بلکہ باطل کو دبانے کیلئے آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزوئہ بدر کے ایمانی اور عسکری پہلوﺅں پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ رسول اکرم ﷺ کی قیادت اور تربیت کا اثر تھا کہ جانثارانِ اسلام نے اس وقت کے طاغوت کو پچھاڑ کے تاریخ کا رُ خ مو ڑ دیا چند مٹھی جو اور چند کھجوروں پر قناعت کرنے والوں نے جذبہ ایمانی سے بڑے بڑے سور ماﺅں کو نشانِ عبرت بنا دیا عشقِ رسول ﷺ سے لبریز صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے عسکری تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیااُمت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقارکی بحالی کیلئے آج فضائے بدر تیار کرنے کی ضرورت ہے جہاد اسلام کی کُہان اور مسلمان کا وقار ہے افسوس ہے آج جہاد جیسے فریضے کو بھی اغیار کی سازشوں سے متنازعہ بنا دیا گیا ہے اقدامی جہاد سے دست بردار ہونا بہت بڑی غلطی ہے جس کی وجہ سے آج اُمتِ مسلمہ کیلئے اپنا دفاع بھی مشکل ہوگیا ہے آج جہاد اور فساد میں فرق کرتے ہوئے باطل کے خلاف نئے سرے سے کمر بستہ ہونے کی ضرورت ہے۔        

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -