ڈی ایچ اے نے برسات سے قبل اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فعال کر دیا

ڈی ایچ اے نے برسات سے قبل اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فعال کر دیا

  

لاہور(پ ر) لاہورمیں موسم برسات میں ڈینگی کے خطرات کے تدارک کے لئے ڈی ایچ اے لاہور نے اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فعال کر دیا ہے جو اپنے دائرہ کار میں واقع رہائش گاہوں، کمرشل ایریا اور خالی پلاٹوں کی سرویلنس کے علاوہ عوام میں ڈینگی سے بچاو¿ کے حوالے سے شعور کو اُجاگر کرنے میں متحرک ہو گئی ہیں ۔

۔ڈی ایچ اے میں تمام اہم مقامات پر پندرہ روز میں دو مرتبہ چیکنگ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی منصوبہ بندی میں شامل ہے۔اینٹی ڈینگی مہم کے حوالے سے ڈیفنس کے رہائشیوں نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -