لینڈمارک پلازا کی نو منتخب تاجر یونین کی تقریب حلف برداری

لینڈمارک پلازا کی نو منتخب تاجر یونین کی تقریب حلف برداری

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لینڈمارک پلازا کی نو منتخب تاجر یونین کی تقریب حلف برداری لینڈمارک پلازا منعقد ہوئی۔ ایم این اے پرویز ملک نے نو منتخب عہدیدران سے حلف لیا تقریب میں مسلم لیگ (ن) تاجرونگ کے سر پرست اعلیٰ انجم محمود بٹ، صدر ناصر محمود ، سیکر ٹری جنرل شاہد نزیر، نائب صدر سید اظہر شاہ ،وقار حسین سمیت تاجر برداری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر آئی ڈی پیز کی امداد کیلئے مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ کے صدر ناصر سعید نے ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کیا تاجر برداری سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے پرویز ملک نے کہا کہ حکومت خلوص دل سے انرجی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی ڈی پیز کی امدادپر توجہ دینے کی بجائے وسائل اور وقت احتجاج سیاست پر صرف کر کے غیر جمہوری ایجنڈے پر چل رہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -