اقوام متحدہ نے مسلمانو ں کے معاملے میںدوہرا معیار رکھا،ناصر اقبال

اقوام متحدہ نے مسلمانو ں کے معاملے میںدوہرا معیار رکھا،ناصر اقبال

  

لاہور( پ و) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمدناصراقبال خان ،سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدرفاروق چوہان،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن ، صدر پنجاب محمدیونس ملک،نائب صدور عزت رسول ایڈووکیٹ ، احدحنیف ، صدرفیصل آبادندیم مصطفی ،صدر شیخوپورہ عمران حیدر،،صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدر منڈی بہاﺅالدین مرزاخالد محمود اورنائب صدر لاہور مہران اجمل خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دنیا میں طاقت کا راج ہے ، اقوام متحدہ کی کوئی وقعت نہیں انسان بڑھ رہے ہیں مگرانسانیت ناپیدہوتی جارہی ہے اقوام متحدہ نے ہمیشہ مسلمانو ں کے معاملے میں ڈبل سٹینڈرڈ کامظاہرہ کیااوراسلام دشمن قوتوں کوتقویت دی اسرائیل کے ساتھ ساتھ دنیا کاہر وہ ملک بھی معصوم فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام میں شریک ہے جس نے اس شیطان قصائی کابازونہیں مروڑایااس درندگی کیخلاف آوازنہیں اٹھائی وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ جنگی جنونی اسرائیل اورحماس کاکوئی مقابلہ اورموازنہ نہیں بنتا ،اسرائیل شیطا ن کادوسرانام ہے،اسے فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکاجائے ورنہ نفرت کی یہ آگ قیامت تک نہیں بجھے گی اسرائیل کے حامی اسلام اورمسلمانوں کے دشمن ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ملک اپناسیاسی وسفارتی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے امریکہ کواسرائیل کے سرسے ہاتھ اٹھانے پرمجبورکردیںہرمصیبت میں اقوام متحدہ کی طرف دیکھنے اورباربارمایوس ہونے کی بجائے مسلمان ملک اوآئی سی کوفعال اورطاقتوربنانے پرفوکس کریں

ورنہ یہودوہنود اسلام اوراسلامی ملکوں کیخلاف سازشوں سے بازنہیں آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ کفارکی میڈیا وارکامقابلہ کرنے کیلئے مسلمان ملک خودکوآئی ٹی کے شعبہ میںجدیدخطوط پراپ گریڈ کریں،اس کے ساتھ ساتھ سی این این اوربی بی سی کی سطح کاکوئی اسلامی نیوزچینل بنایاجائے ۔اس کے بغیر ہم اسلام دشمن پروپیگنڈے کا موثرجواب نہیں دے سکتے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -