موٹر سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکیدار مریضوں اور لواحقین کو لوٹنے میںمصروف

موٹر سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکیدار مریضوں اور لواحقین کو لوٹنے میںمصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار) سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو موٹر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے۔ ”پاکستان ٹیم“ کے ہسپتال پہنچنے پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے شکایت کی کہ موٹر سائیکل سٹینڈ کے ٹھیکیدار نے اوورچارجنگ کر کے لوٹ مار کی انتہا کر رکھی ہے اس بارے ہسپتال کی انتظامیہ کو بھی شکایت کر چکے ہیں، جس پر پاکستان کی ٹیم نے ایم ایس کو اس بارے نشان دہی کی اور ایم ایس نے نوٹس لیتے ہوئے ٹھیکیدار کی سرزنش کی، جبکہ محنت کشوں کے ساتھ جیب تراشی اور دھوکہ دہی کے پیش آنے والے واقعات کیلئے سکیورٹی انچارج کو سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔