پی ٹی آئی کی شنیلاروت کا فیصل آباد کا دورہ
لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر وایم پی اے شنیلاروت نے فیصل آباد کا ایک روزہ دورہ کیا ، اپنے دورے کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایم پی اے خرم شہزاد سمیت پی ٹی آئی مینارٹی ونگ پنجاب کی باڈی کے ہمراہ منیرآباد میں منعقدہ جلسے سے خطاب کیااس موقع پر اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا ، جن میں پاسٹرامرک جوزف ، پروفیسر ناظر گل، فادر خالد مختار، بابا الفریڈگل، یوسف رمیل، امانت رمیش، بابامورس ، اصغر وارث اور سفیرہ سمیت دیگر خواتین و حضرات نے بڑی تعداد نے پی ٹی آئی مینارٹی ونگ میں شمولیت اختیار کی۔
نےلاروت نے شامل ہونے والے ساتھےوں کو پارٹی مےںخوش آمدےد کہا 14اگست کو آزادی مارچ مےں صوبے بھر سے پچاس ہزار اقلےتی کارکن شرکت کرےں گے