مزدور تنظیموں کاحکومت سے بجلی اور گیس بحران ختم کرنے کا مطالبہ

مزدور تنظیموں کاحکومت سے بجلی اور گیس بحران ختم کرنے کا مطالبہ

  

لاہور( خبرنگار) ملک بھر کی مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کے بحران کا خاتمہ کیاجائے۔گزشتہ روز پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے یوسف بلوچ ، ملک اسلم، ڈاکٹر پرویز چارلیس اور دیگر رہنماﺅں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، بجلی و گیس کا بحران کا خاتمہ کیاجائے۔ ملک میں آئے دن بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔ یوسف بلوچ نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ گورنمنٹ کے اعلان کے مطابق بارہ ہزار مقرر کی جائے اور بھٹہ مزدور کی اجرتوں میں اضافہ کیا جائے۔ ورگرنہ عید کے ملک بھر کے مزدوروں کا ایک الائنس تیار کر کے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -