بنیادی صحت کی سہولتوں کی بہتر فراہمی کیلئے 455ملین روپے کی امداد کا اعلان

بنیادی صحت کی سہولتوں کی بہتر فراہمی کیلئے 455ملین روپے کی امداد کا اعلان

  

لاہور (پ ر):حکو مت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈزکے تحت صحت کی بنیادی سہولتوں کی بہتر فراہمی کے لیے 455ملین روپے سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ۔ اسکا اعلان چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد عرفان الہی نے لاہور آفس میں ہونے والی ایک پر وقار تقر یب میں کیا۔ اس تقریب میں گورنمنٹ ، پرائیویٹ سول سوسائٹی ،تعلیمی اداروں ، عوامی اور نجی اداروں سے معز ز مہمانوں نے شرکت کی۔ یو۔کے گورنمنٹ کے ادارے برائے بین الاقوامی ترقی کے مالی تعاون سے شروع ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ ایک اہم عوامی منصوبہ ہے جس کو سب نیشنل پروگرام اور حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب کے کچھ ضلعوں میں شروع کیا جارہا ہے۔اس سلسلے کاآغاز اسی سال فروری میں پنجاب کے چھ اضلاع سے کیا گیا۔ جس میں بنیادی تعلیم کے فروغ پر زور دیا گیا۔

 دوسرے مرحلے کا مقصد انہی اضلاع ساہیوال، وہاڑی ، بہاولنگر ، شیخوپورہ ، منڈی بہاﺅ الدین اور حافظ آباد میں بنیادی صحت کی دیکھ بال کے معیار اور فراہمی کو بہتر بنانااور خاص طور پر عورتوں ، بچیوں اور زچہ بچہ کی بنیادی صحت پرزور دیا جائےگا۔ان فنڈ ز کو ایک سال سے 18ماہ میں بہترین آئیڈیاز کے متحمل افراد یا اداروں پر خرچ کیاجائے گا۔کامیاب پائلٹ کا مقصد مقامی شہریوں کو بہترین اور مسلسل صحت کی سہولتیںفراہم کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عرفان الہی نے صحت کے بنیادی فراہمی کے فرق کو تسلیم کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ پنجاب گورنمنٹ بامعنی بنیادی صحت کی فراہمی پرزور دے گی۔ انہوں نے سب نیشنل پروگرام کی صحت کی سہولتوں میں اصلاحات لانے کے ساتھ ساتھ مختلف ادارو ںکو ڈسٹرکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ کے ذریعے اکٹھا کرنے کے عمل کو سراہا۔ڈاکٹر اعجاز منیر سیکڑی ہیلتھ پنجاب نے ڈسڑکٹ ڈلیوری چیلنج فنڈ کے ان اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات ضلعی صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بہترین قدم ہے۔

 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -