پاکستان میں تبدیلی کاراستہ ووٹ سے ہوکرجاتا ہے،شیخ قیصر محمود

پاکستان میں تبدیلی کاراستہ ووٹ سے ہوکرجاتا ہے،شیخ قیصر محمود

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کاراستہ ووٹ سے ہوکرجاتا ہے۔ عوام کے اجتماعی فیصلے تسلیم نہ کرنیوالے عناصر فطری طورپرآمریت پسند ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے پاس پانچ برس حکومت کامینڈیٹ ہے اورابھی چار سال باقی ہیں لہٰذاءعمران خان پویلین میں بیٹھ کراپنی باری کاانتظار کریں ۔عمران خان نے حسب عادت یوٹرن لے لیا ،موصوف چندماہ سے چارحلقوں میں دوبارہ گنتی کامطالبہ کررہے تھے مگر اب اچانک انہوں نے پورے الیکشن کی چھان بین کاشوشہ چھوڑدیا ہے۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ عمران خان اورآصف زرداری مسلسل کئی برس سے ایک دوسرے پر انتہائی سنگین اورسنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کررہے ہیں مگر اب اچانک کپتان کی زبان سے آصف زرداری کیلئے پھول جھڑناشروع ہوگئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے،یہ سب کچھ حسن اتفاق نہیں ہوسکتایقینا اس کی کڑیاں کسی گہری سازش سے جاملتی ہیں ۔ پی ٹی آئی کاکپتا ن کس وقت کیا یوٹرن لے لے وثوق سے کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی ناقص صورتحال پروزیراعظم میاں نوازشریف خاموش نہیں رہ سکتے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے حالیہ دورہ سندھ کے دوران بعض ایشوزپروزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی بازپرس کی جوشایدآصف علی زرداری کے مزاج پرناگوارگزری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح صوبائی خودمختاری سے انکار نہیں کیا جاسکتا اس طرح وزیراعظم کے آئینی اختیارات کوبھی چیلنج نہیں کیا جاسکتا ۔ امید ہے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی والے 80اور90کی دہائی والی سیاست سے گریز کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹرین نے تقریباً پندرہ برس بعد شاہراہ ترقی پر دوڑنا شروع کیا ہے ،خدارااسے ڈی ریل نہ کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -