پاکستان جمہوریت کیلئے بنا، شہنشائیت کامتحمل نہیں ہوسکتا، اشرف بھٹی

پاکستان جمہوریت کیلئے بنا، شہنشائیت کامتحمل نہیں ہوسکتا، اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان جمہوریت کیلئے بنا، شہنشائیت کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ جاتی امراءپیلس کے شریف شہنشاہ یادرکھیں تخت سے اترنے اورتاج اچھلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی ۔18ویں ترمیم کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف صوبوں کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں ۔پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی بقاءاورپائیداری کیلئے انتخابی نتائج تسلیم کئے مگر ہمارے تحفظات برقرار ہیں۔4انتخابی حلقے ہوں یا40،حکومت کاان حلقوں میںووٹوں کی دوبارہ گنتی کواپنے مستقبل کیلئے خطرہ سمجھنا اورہچکچاناناقابل فہم ہے ۔وہ ایک افطارپارٹی سے خطاب کررہے تھے۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف اقتدارمیں آنے کے بعد اپنے انتخابی وعدوں اورمخلص کارکنوں کوبھول جانے کے عادی ہیں۔اب حکومت کاوجود خطرے میں دیکھتے ہوئے شریف برادران نے اپنے کارکنوں کوسرکاری عہدوں سے نوازنے کافیصلہ کیا ہے مگراب اس طرح کے اقدامات سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ این اے125 سمیت تمام مشکوک انتخابی نتائج والے حلقوں میں فوری طورپر ووٹو ں کی دوبارہ گنتی اشد ضروری ہے ورنہ پوراالیکشن متنازعہ اورمڈٹرم الیکشن ناگزیر ہوجائے گا۔حکمران اپوزیشن قوتوں کومذاکرات پرآمادہ کرنے کی بجائے الٹا انہیں احتجاج پر اکسانے میں مصروف ہیں،انہیں اس کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنے گردجال بن لیا ہے جس سے بچ بچاکر نکلنا اب ان کے بس کی بات نہیں۔ ہمیں نااہل حکومت سے کوئی ہمدردی نہیں،ہماری کمٹمنٹ جمہوریت کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جیالے عوام کے حق حاکمیت پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -