حکمرانوں نے مسائل پر قابو پانے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ،سعدیہ سہیل

حکمرانوں نے مسائل پر قابو پانے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے ،سعدیہ سہیل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معذرت خواہانہ رویہ اپنا لیا ہے لیکن مسائل پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے مسلم لیگ ن غیر مقبول ہو رہی ہے ا س کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی پیپلز پارٹی کی طرح مسلم لیگ ن بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اپنی پارٹی کے ہچکولے کھاتی کشتی کو کنارے پر لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اب حالات ایسے نہیں کی مسلم لیگ ن عوام کو باتوں اور اشتہاروں سے مطمن کر لے گی۔ عوام کو ریلیف دینا وقت کی اہم ضرورت ہے لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی چکی میں پسے لوگ مسلم لیگ ن سے متنفر ہو چکے ہیں۔ جس کا ثبوت تحریک انصاف کے 14 اگست کے لانگ مارچ سے مل جائے گا۔ تحریک انصاف حکمرانوں سے عوام کو ریلیف دلانے کے لئے ہر حد تک جائے گی۔

دھاندلی زدہ حکومت اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -