نعلین پاک کی چوری کی ازسرنو تحقیقات کرائی جائینگی، پرویز ملک

نعلین پاک کی چوری کی ازسرنو تحقیقات کرائی جائینگی، پرویز ملک

  

لاہور(پ ر) ملک پرویز ایم این اے اور چوہدری شہباز احمد ایم پی اے نے 10شالیمار روڈ گڑھی شاہو میں ایکشن کمیٹی بازیابی نعلین پاک کے رہنماﺅں سے ملاقات کی اس موقع پر مولانا رجیع اللہ خان، سید وقار الحسنین نقوی، علامہ اصغر عارف چشتی، پروفیسر فاروق احمد سعیدی، ڈاکٹر امجد حسین چشتی اور حاجی سعید اختر موجود تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نعلین پاک کی چوری کی از سر نو تحقیقات کرائی جائیں گی، تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچا کر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف حکومت اور پرویز الٰہی کے دور کا یہ سیاہ ترین کارنامہ ہے جس کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر آئے ہیں اور استدعا کی کہ 31جولائی کا ایوان اوقاف کے گھیراﺅ کئے جانے والا لانگ مارچ ملتوی کر دیا جائے انہوں نے 12سال سے سیاہ لباس ننگے پاﺅں احتجاج کو بے حد سراہا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -