پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلم افواج کے ساتھ کھڑی ہے،میاں عامر عباس
لاہور(پ ر) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے زیر اہتمام آپریشن ضرب عضب کی حمایت اور غزوہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی اے کے چیف آرگنائزر میاں عامر عباس نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلم افواج کے ساتھ کھڑی ہے حکومت غزہ ک معاملے پر زبانی جمع خرچ کے بجائے واضح پالیسی اختیار کرے میاں عامر عباس نے کہا کہ نواز حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نا صرف برے طریقے سے ناکام ہو چکی ہے۔